Add To collaction

24-Jul-2022 لیکھنی کی کہانی -

بسم ﷲ الرحمن الرحیم 

ہار اور جیت 
سمیہ بنت عامر خان

ہار اور جیت ایک ہی سکے کے دو مختلف رخ ہے۔ جس طرح زندگی میں خوشی اور غمی ساتھ ساتھ چلتے ہیں اسی طرح ہار اور جیت ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔  جیت ہمیں خوشی اور فخر کا احساس دلاتی ہے اور ہار ہمیں حوصلہ شکنی اور افسردہ کرتی ہے۔  اردو میں ایک کہاوت ہے "ناکامی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے." یعنی ناکامی آپ کو اپنی جدوجہد بہتر کرنے کا موقع دیتی ہے۔ آپ بتدریج نکھرتی ہوئی ذہانت کے ساتھ خطرات مول لیتے جاتے ہیں۔ 
 ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ زندگی کی جنگ میں ناکامیاں ضرور آتی ہیں۔  اس صورت میں، ہمیں حوصلہ نہیں ہارنا چاہیے اور دوبارہ کوشش کرنا ترک نہیں کرنا چاہیے۔ جیسے سونا آگ میں تپ کر نکھرتا ہے، ایسے ہی انسان کی زندگی میں ہار کا سامنا جیت کو نکھارتا ہے۔ ناکامیاں ناگوار معلوم ہوتی ہیں، لیکن بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ ہر بار جب ہم ناکام ہوتے ہیں تو ہم کچھ سبق سیکھتے ہیں۔ ہمیں اپنی ناکامی کی وجہ معلوم ہوتی ہے۔  اگلی کوشش میں، ہم اسی غلطی کے ارتکاب سے بچتے ہیں۔
ہر ناکامی ہمیں پہلے سے زیادہ تجربہ کار بناتی ہے جو تجربہ انسان بار بار حاصل کرتا ہے وہ ہماری کامیابی کے راستے کو ہموار اور آسان بناتا ہے۔ اگر ہم ناکامی سے تھک ہار کر  کوشش کرنا چھوڑ دیں تو ہم زندگی میں شکست خوردہ ہی رہ جاۓ گے۔   یاد رکھے ناکامیاں افسوسناک نہیں ہوتی اور ہر کامیابی کامل خوشی کا باعث نہیں ہوتی۔  درحقیقت خوشی زندگی میں ناکامی یا کامیابی کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک ذہنی رجحان ہے۔ 

ہار اور جیت کا انتہائی گہرا تعلق ہے۔ یہ انسان کو بے باک، متحرک اور چوکنا بناتی ہیں،  یہ انسان میں جوش اور ولولہ بہادری  جیسے جذبوں کو پروان چڑھاتے ہیں.  ہار اور جیت رات کی تاریکی میں چمکتے ستاروں کی طرح ہے جتنا گہرا اندھیرا ہوتا ہے اتنا ہی دلکش ستاروں کی چمک کی وجہ سے  رات  کا سماں ہوتا ہے  بالکل اسی طرح ہار جس قدر گہری ہوتی ہے جیت اتنی ہی بلند ہوتی ہے۔

اس لئے ہمیں ہمیشہ  اپنی ناکامیوں کے اسباب کا مطالعہ کرنا چاہیے، اور اپنی خامیوں کا احساس کرنا چاہیے۔ ہار اور جیت  یہ دونوں  پہلو ہمارے تجربات میں اضافہ کرتے ہے۔ اس لیے ناکامی کوئی رکاوٹ نہیں بلکہ ایک مدد ہے۔ قارئینِ کرام  ہمیشہ یاد رکھے مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔نا گرنا کمال نہیں گر کر سنبھلنا کمال ہے۔ 

مجھے ہار جیت سے غرض نہیں 
یہ بلندیوں کے معیار ہے
یہاں عروج و زوال کمال نہیں
گر کر سنبھلنا کمال ہے



   4
2 Comments

Zoya khan

24-Jul-2022 05:08 PM

Waaahh 👌👌👌🌹🌹

Reply

Tabassum

24-Jul-2022 03:48 PM

Bht khoob likha hai⁦❤️⁩

Reply